عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے با عذت بری کر دیا

ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے امیر تحریک راولپنڈی انارخان گوندل ،مشتاق نور مغل ایڈوکیٹ کو خصوصی مبارک باد عوامی تحریک لائرز ونگ کے ذمہ داران ر دھرنے کے دوران اور بعداذاں قربانیاں دینے والے کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،غلام علی خان

منگل 16 اکتوبر 2018 17:36

عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے با عذت بری کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) 23جون 2014 کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر آمد کے موقع پر ائیر پورٹ سے عوامی تحریک کے 53 گرفتار شدہ کارکنان جن پر 7ATA کے تحت دہشت گردی اور فوجداری کے جھو ٹے ، من گھڑت مقدمات قائم کئے گئے،منگل کو مقدمہ نمبر572میں شامل افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے با عذت بری کر دیا،قائدپاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے امیر تحریک راولپنڈی انارخان گوندل ،مشتاق نور مغل ایڈوکیٹ،عوامی تحریک لائرز ونگ کے ذمہ داران جن کی زیر نگرانی کیس چلتا رہا،دیگر تمام بری ہونے والے ،دھرنے کے دوران اور بعداذاں قربانیاں دینے والے کارکنان کو مبارک باد، اس موقع پر عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے ضلع کچہری میں امیر تحریک راولپنڈی انارخان گوندل ،مشتاق نور مغل ایڈوکیٹ،عوامی تحریک لائرز ونگ کے ذمہ داران یاسر جنجوعہ ایڈووکیٹ ،ارشد عباسی ایڈووکیٹ،کوثر اعوان،سہیل عباسی،ملک طاہر جاوید اور دیگر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ،عوامی تحریک کے بے گناہ کارکنوں پر جھو ٹے مقدمات بنا کر قید میں ڈالنے اور سانحہ ماڈل ٹاون میں 14 بے گناہوں کوشہید اور سو سے زائد کارکنان کو گولیوں سے چھلنی کرنے اور کروانے والے دنیا کے سامنے رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے ،انہوںنے کہا کہ اب انتظار ھے اس دن کا جب شہدائے ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کو پھانسیاں دی جائیں گی،عوامی تحریک پہلے دن سے ہی قصاص کے مطالبے کے ساتھ برسرپیکار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں