سپریم کورٹ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں

افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا ،ْ چیف جسٹس آف پاکستان

منگل 16 اکتوبر 2018 18:17

سپریم کورٹ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خاتون کوانسانی ہمدردی کے تحت 4 ماہ کی مہلت دیدی جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی،متاثرہ خاتون سپریم کورٹ پیش ہوئی،درخواستگزار کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ میری موکلہ کاشوہرکینسرکامریض ہے، خاتون کابیٹا 18 سال کاہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں اس بنیادپرتجاوزات ہٹانے کاحکم واپس لے لیں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی ایک فردکیلئے الگ حکم جاری نہیں کر سکتے،غیرقانونی گھر ہے اس نے توگرناہے لیکن 4 ماہ مہلت دے دیتے ہیں، افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا۔عدالت نے نظرثانی کی تمام درخواستیں مستردکردیں اورخاتون کوانسانی ہمدردی کے تحت تجاوزات ہٹانے کیلئے 4 ماہ کی مہلت دیدی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں