پاکستانی قوم ایک بہادر اور ثابت قدم قوم ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے ، اسد قیصر

ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر اقدامات اُٹھانے ہونگے ،سپیکر قومی اسمبلی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:17

پاکستانی قوم ایک بہادر اور ثابت قدم قوم ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے ، اسد قیصر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے منگل کے روز پا رلیمنٹ ہا وس میںملا قات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی ،معاشی و اقتصاد ی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر اقدامات اُٹھانے ہونگے ۔

انہو ں نے کہا کہ ملک اس وقت ایک مشکل معاشی دورسے گزر رہا ہے اس بحران پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے اور کفایت شعاری مہم پر حقیقی معنوں میں عمل در آمد کر نا ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر اور ثابت قدم قوم ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو قانون سازی کے ذریعے عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ وفا قی حکو مت صوبوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے او ر انہیں مکمل طور پر خو د مختار بنا نے پر یقین رکھتی ہے ۔اسپیکر نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیو ں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہو ئے قانون سازی او ر تحقیق کے شعبوں اور صوبا ئی اسمبلیوں کے عملے کی استعداد کارمیں اضافے کے لیے قومی اسمبلی سیکر ٹر یٹ کی جا نب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس مو قع پر سپیکر صوبا ئی اسمبلی مشتا ق غنی نے کہا کہ ملک کو در پیش مسا ئل کو حل کر نے کے لیے خیبر پختو نخواہ کی حکو مت وفاق کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن بحرانو ں کا سا منا ہے ان پر قا بو پا نے کے لیے سب کو ملکر کا م کر نا ہو گا اور تما م سیا سی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا ۔انہو ں نے خیبر پختو نخوا ہ کی صوبا ئی اسمبلی کے عملے کی استعداد کا ر میں اضا فے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے معا ونت کی پیش کش پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں