نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا ،ْوزیر اعظم کی تاجروں کو یقین دہانی

منگل 16 اکتوبر 2018 19:30

نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا ،ْوزیر اعظم کی تاجروں کو یقین دہانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیکس گوشواروں میں ڈکلیئر شٴْدہ غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں بھی نوٹس دے رہا ہے ،ْ نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا ،ْ ڈکلیئر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کریگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں