اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںحکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ، عمران خان

حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوںکے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پشار زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میںکھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس موقع پر جاوید آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ پشار زلمی چینی حکومت کے ساتھ مل کر چین میں کرکٹ کو فروغ دے گی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کھیلوں پر توجہ دے رہی ہے اور ملک میںکھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں