وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادنخان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا،

منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 16 اکتوبر 2018 22:38

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادنخان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادنخان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں۔ وہ ایکسین جہلم محکمہ انہار کی جانب سے منصوبے کے بارے میں دی گئی بریفنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی ہر 15 روز کی بنیاد پر منصوبے پر جاری کام کے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی منصوبوں پر عمل درآمد کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے، منصوبوں پر تساہل اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نہری منصوبے کی تکمیل سے فراہمی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں