سپریم کورٹ نی2011 ء سے اب تک لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کرلی

منگل 16 اکتوبر 2018 22:40

سپریم کورٹ نی2011 ء سے اب تک لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نی2011 ء سے اب تک لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے، منگل کو جسٹس منظورملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پرلاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے عدالت میں ماہانہ رپورٹ جمع کرا ئی گئی، جس کے مطابق اب تک کل5430 لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جن میں3555 کیسز نمٹائے گئے ہیں جبکہ 1868 کیسز بدستور موجود ہیں، رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں74 نئی کیسوں کا اندارج کیاگیا، بعدازاں عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلقہ کمیشن سی2011 ء سے اب تک لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں