حکومت بجلی کی پیداوار کے متعلق (ن)لیگ دور کے تمام معاہدے ایوان میں پیش کرے ،ْ خواجہ آصف کا مطالبہ

منگل 16 اکتوبر 2018 22:47

حکومت بجلی کی پیداوار کے متعلق (ن)لیگ دور کے تمام معاہدے ایوان میں پیش کرے ،ْ خواجہ آصف کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سابق وزیر پانی وبجلی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار کے متعلق (ن)لیگ دور کے تمام معاہدے ایوان میں پیش کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کو خواجہ محمد آصف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کو پتا ہونا چاہیے کہ بجلی پیدا کرنے کے معاہدوں میں نرخ حکومت نہیں نیپرا طے کرتا ہے اور اس کے لئے پبلک سماعت کی جاتی ہے اور تحریک انصاف بھی اس میں حصہ لیتی رہی ہے پھر بھی محترم وزیر کی تسلی کے لئے بجلی کی پیداوار کے (ن) لیگ کے دور کے معاہدے قومی اسمبلی میں لے آئیں ، نیپرا کو بھی بلوا لیں ہم بھی حاضر ہیں اور وہاں اپنا موقف بیان کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں