مراد سعید کی زیر نگرانی نیلامی کے عمل میں شامل 33 گاڑیاں فروخت
گاڑیوں کی نیلامی سے وزارت مواصلات کو 4 کروڑ 47 لاکھ روپے حاصل ہوئے گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے گی ،ْوزیر مملکت مراد سعید
منگل 16 اکتوبر 2018 22:47
(جاری ہے)
کل 15 گاڑیاں نیلام کیلئے پیش کی جائیں گے جن میں 6 پراڈو اور 9 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے اس موقع پر کہا کہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم، اب افسران کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 100 روزہ منصوبہ بندی میں شامل اہداف تیزی سے حاصل کر رہے ہیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں میں کرپشن ناسور کی طرح پھیل چکی ہے ، گاڑیوں کی نیلامی سے حکومت نے پروٹوکول کے نظام کا خاتمہ کردیا ہے، افسران نے 15، 15، 20،20 گاڑیاں رکھی ہوئی تھیں، عوام کے پیسے پر عیاشیاں کرتے تھے، بیوی اور بچوں کو الگ الگ گاڑیاں دے رکھی تھیں، ملک میں فضول خرچی کا رواج تھا، عوام کے پیسے سے بڑی بڑی گاڑیاں خرید کر عیاشی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ قانونی اجازت سے زیادہ گاڑیاں رکھنے والے ادارے اور افسران قانون کے شکنجے میںآئیں گے ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ این ایچ اے میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن کاخاتمہ کریں گے، میری وزارت میں بد عنوان افسر اور اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے این ایچ اے کی مجموعی طورپر 219 گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا جن میں سے این ایچ اے ہیڈ کوارٹر میں 76 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل آج ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں لوگ جو محلات میں رہتے تھے عوام کے پیسے پر عیاشیاں کررہے تھے اور شہری غربت کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور تھے لیکن ہماری حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اس وی آئی پی ماحول اور پروٹوکول کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کا وعدہ کیا ہے جسے ہر صورت پورا کیاجائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقت تیزی سے بدل رہا ہے ہم دو پاکستان نہیں ایک پاکستان جو ترقی یافتہ ہو گا تشکیل دے رہے ہیں۔ عمران خان عوام کے مسائل سن رہے ہیں غریبوں کے لئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھوڑا مشکل دور ہے مگر گزر جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں محکمہ پولیس کو نئے سرے استوار کیا گیا، دوسرے صوبوں میں بھی پولیس کو صحیح سمت میں لانے کے لئے کے پی کے کے مطابق اصلاحات لے کر آئیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب عوام کی دولت کو لوٹ کر عیاشیاں کرنا نہیں بلکہ یہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پیسے خرچ کرنے کا نام ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو