وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت مواصلات کی 76 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 23:16

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت مواصلات کی 76 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت مواصلات کی 76 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی زیر نگرانی نیلامی کے عمل میں شامل 33 گاڑیاں فروخت ہو گئی ہیں۔ 33 گاڑیوں کی نیلامی سے وزارت مواصلات کو 4 کروڑ 47 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

(جاری ہے)

نیلامی کے دوران 4 پراڈو 4 ڈبل کیبن اور 2 ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں فروخت کی گئیں۔

گاڑیوں کے خریداروں کو 10 فیصد ٹیکس ایف بی آر کو ادا کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے اس موقع پر کہا کہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم، اب افسران کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 100 روزہ منصوبہ بندی میں شامل اہداف تیزی سے حاصل کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں