پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، چوہدری فواد حسین

دونوں ملک تاریخی، مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،آئندہ دنوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سعودی وزیر اطلاعات سے بات چیت

منگل 16 اکتوبر 2018 23:47

پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، چوہدری فواد حسین
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملک تاریخی، مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،آئندہ دنوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی عوام کا خادم حرمین شریفین سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کا متعدد علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات کے دورہ پاکستان میں اطلاعات ، ثقافت کے شعبے میں تعاون پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات کے دورہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ ملا۔ دونوں ملکوں کے درمیان فلم اور ڈرامے کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم ترین دوست ملک ہے ۔ دونوں ملک تاریخی، مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ آئندہ دنوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں