میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور تعاون کیا جائے گا،وزیر اعظم

اگر میڈیا نہ ہوتا تو ہم آج یہاں نہ ہوتے، میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے،عمران خان

منگل 16 اکتوبر 2018 23:49

میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور تعاون کیا جائے گا،وزیر اعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور تعاون کیا جائے گا جبکہ ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے حکومت تاجربرادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی،معیشت کا پہیہ چلے گا اورملک معاشی طور پر ترقی کرے گا۔ ایوان صنعت و تجارت اور اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور جلد حالات بہتر ہوں گے لیکن اس وقت معیشت کو مشکل حالات کا سامنا ہے تاہم آنے والے وقت میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا نہ ہوتا تو وہ آج یہاں نہ ہوتے،ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مقامی صنعت میں بہت صلاحیت موجود ہے،حکومت اورتاجربرادری کی مضبوط پارٹنرشپ سے ملک معاشی میدان میں آگے بڑھے گا،معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر تاجر برادری کی مشاورت یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجربرادری،صنعتکاروں کوہرممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوانوں اورہنرمندوں کیلیے نوکریوں کے زیادہ مواقع میسرآئیں گے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے بھی بریفنگ دی اور میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں