ڈیم فنڈ کے نام پر ریلوے عملہ فراڈ کرنے لگا

گجرات ریلوے اسٹیشن پرڈیم فنڈ کے نام پر ریل مسافروں سے زائد رقم وصول کی جارہی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 اکتوبر 2018 22:14

ڈیم فنڈ کے نام پر ریلوے عملہ فراڈ کرنے لگا
گجرات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اکتوبر 2018ء) :گجرات ریلوے اسٹیشن پرڈیم فنڈ کے نام پر ریل مسافروں سے زائد رقم وصول کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر ڈیم فنڈ مہم شروع کی گئی تو ہر پاکستانی نے اس کار خیر پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں سالانہ 10کروڑ روپے دینے کاا علان بھی کیا۔

انکا موقف تھا کہ ڈیمز فنڈ کیلئے پیسے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کرکے فراہم کیے جائیں گے۔جب ان پر اعتراض کیا گیا تو وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے بہت رقم درکار ہے۔ لیکن میں شیخ ہوں ، اپنی جیب سے ایک کروڑ نہیں دے سکتا، یہاں توکوئی فقیر بھی 10روپے کا نوٹ نہیں لیتا ہم نے توصرف ایک روپے سے 10روپے ٹکٹ پرزیادہ پیسے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ریلوے عملہ ڈیم فنڈ کے نام پر مسافروں کے ساتھ فراڈ کرنے لگی ہے۔گجرات ریلوے اسٹیشن پر سپریم کورٹ کی جانب سے کھولے جانے والے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے گجرات ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے زائد رقم وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری ریلوےفرخ حبیب نےوصولی کانوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے اس فراڈ کی تصدیق بھی کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ گجرات ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ڈیم فنڈ کی مد میں زائد رقم وصول کی جارہی تھی جس پر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں