حکومت بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے، خواجہ آصف

منگل 16 اکتوبر 2018 23:58

حکومت بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت پہلے آئی ایم ایف کے نام پر خود کشی کی بات کرتی تھی لیکن اب اسی کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اپنے امیدوار ہی ان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ حکومت کی مہنگائی بڑھانے کی وجہ سے وہ لوگ ضمنی انتخابات ہارے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے اس لیے اب یہ لوگ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے بتایا کہ تحریک انصاف کے اپنے امیدوار ہی ان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ حکومت کی مہنگائی بڑھانے کی وجہ سے وہ لوگ ضمنی انتخابات ہارے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں