تاجروں کو نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا. عمران خان

قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے‘ ڈکلئیر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کوبھی کوئی ادارہ تنگ نہیں کرے گا، وزیراعظم کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اکتوبر 2018 10:21

تاجروں کو نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا. عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اکتوبر۔2018ء) وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا. وزیراعظم عمران خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے.

وفد نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیکس گوشواروں میں ڈکلئیر شدہ غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں بھی نوٹس دے رہا ہے جبکہ نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کیا جارہا ہے.

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلا جواز ہراساں نہیں کرے گا جب کہ ڈکلئیر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے.

وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے. وفد نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیکس گوشواروں میں ڈکلئیر شدہ غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں بھی نوٹس دے رہا ہے جبکہ نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کیا جارہا ہے. وزیراعظم نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلا جواز ہراساں نہیں کرے گا جب کہ ڈکلئیر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے.

دریں اثنا میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں اس لیے تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے 2 پر کام شروع ہوچکا ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں