پاکستان ریلوے کو نئی حکومت کے پہلے 50 دنوں میں پچھلے سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدن

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:53

پاکستان ریلوے کو نئی حکومت کے پہلے 50 دنوں میں پچھلے سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی انتھک محنت کے باعث پاکستان ریلوے کو نئی حکومت کے پہلے 50 دنوں میں پچھلے سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اگست2017ء سے اکتوبر2017ء تک پاکستان ریلوے نی5.7 ارب کمائے تھے جبکہ اگست 2018ء سے اکتوبر 2018ء تک ادارے نی6.7 ارب روپے کمائے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی محنت رنگ لا رہی ہے، ان 50 دنوں میں پاکستان ریلوے کی ریونیو کمانے کی استطاعت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر ادارے کی آمدن میں اضافہ کرکے اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں