ترکی کے نائب وزیر دفاع کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،ْ

دو طرفہ دفاعی اشتراکیت کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:03

ترکی کے نائب وزیر دفاع کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ترکی کے نائب وزیر دفاع جناب محسن دیری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سر براہ سے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ترک نائب وزیر دفاع اور نیول چیف کے مابین ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی اشتراکیت کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہونے والا فلیٹ ٹینکرپی این ایس معاون اس اشتراکیت کی بہترین مثال ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے نائب وزیر دفاع نے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں