شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ،ْ

سر نہ جھکانے کی سزاد دی جارہی ہے ،ْمشاہد اللہ خان نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ْہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ْ میڈیا سے بات چیت

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:16

شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ،ْ سر نہ جھکانے کی سزاد دی جارہی ہے ،ْنواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ْہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ضمیر کا قیدی ہے انہوںنے کہاکہ اس ملک کی خدمت اگر کسی نے کی تو وہ شہبازشریف ہے۔

مشاہد اللہ نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ،ْصرف سر نہ جھکانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دی گئی، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیچھے وہی ہٹیں گے جو زیادتی کر رہے ہیں۔سینیٹرمشاہد اللہ نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف ،ْشہباز شریف، مریم نواز عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ْ یہ سزا انہیں نہیں پاکستان کو دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں