قومی اسمبلی میں آمد پر قائد حزب اختلاف کا مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے بھرپور استقبال،

شہباز شریف نے بلاول بھٹو، خورشید شاہ، مولانا اسعد محمود اور دیگر سے مصافحہ کیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:16

قومی اسمبلی میں آمد پر قائد حزب اختلاف کا مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے بھرپور استقبال،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں آمد پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کے اعلان کے بعد جب ایوان میں آئے تو مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے نعرے لگائے جبکہ بعض اراکین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر پر مبنی پوسٹرز بھی لہرائے۔ ایوان میں آمد پر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ‘ مولانا اسعد محمود سمیت دیگر سے مصافحہ کیا اور ان کی بھی دریافت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں