نیب نے مجھے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں۔ شہباز شریف

میں نے کہا کہ مجھے تحقیقات کے لیے بلایا ہے یا پھر وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے،نیب والے ہر کسی کو کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف گواہی دو گے تو تمیں اچھی نوکری دیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 13:20

نیب نے مجھے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں۔ شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2018ء) : اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ  مجھے نیب نے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں گے۔

میں نے کہا کہ آپ نے مجھے وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے بلایا ہے؟۔خواجہ آصف کے خلاف گواہی کی بات پر میں نے کہا کہ زبان سنبھال لیں۔نیب سے کہا کہ آپ کو خیال نہیں آتا یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔رپورٹ ملتی تھی کہ نیب کے اندر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائے جا رہے ہیں۔نیب والے ہر کسی کو کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف گواہی دو گے تو تمیں اچھی نوکری دیں گے۔

(جاری ہے)

افسروں کو کہا جاتا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاو تمہیں چیف سیکرٹری بنا دیں گے،اس بات کا یقین مجھے تب ہوا جب مجھے خود وعدہ معاف بننے کے لیے کہا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب او ر پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ہاتھ ہے۔ کہ چئیرمین نیب نے میرے گرفتاری کے آرڈرز 6 جولائی اور 13 جولائی کے درمیان دے دئیے تھے ،اس وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف بھی جیل کی ہوا کھائے گا ، انہوں نے یہ بات ایسے تو نہیں کی گئی تھی۔

بعد میں نہ جانے کیا ہوا کہ میری گرفتاری موخر ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اب جب ضمنی الیشکن کا موقع آیا تو اس موخر فیصلے پر عملدرآمد کیا تاکہ ضمنی انتخاب پر اس کا سایہ پڑا اور پھر اسی طرح کے نتائج حاصل کریں جیسے عام انتخابات میں کیے تھے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ وہ سیٹیں جو عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جھولی میں گریں ، وہی سیٹیں ضمنی انتخاب میں ان کے ہاتھوں سے نکل گئیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں