10سال کا اقتدار بھول نہ پائے،شہباز شریف نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بول دیا

ارکان کے تصیح کروانے پر کہا کہ قبولیت کا وقت کبھی بھی ہو سکتا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 13:30

10سال کا اقتدار بھول نہ پائے،شہباز شریف نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بول دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2018ء) :سابق وزیر اعلی شہناز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن آف لیڈر کہہ دیا۔ارکان کے تصیح کروانے پر کہا کہ قبولیت کا وقت کبھی بھی ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی۔ اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی اور نیب پر بھی شدید تنقید کی۔لیکن شہباز شریف ابھی بھی دس سالہ اقتدار بھول نہ پائے انہوں نے تقریر کے دوران قائد ایوان کو اپوزیشن لیڈر کہہ دیا۔ارکان نے تصیح کی تو شہباز شریف نے کہا کہ قبولیت کا وقت کبھی بھی ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھ پر دس ارب کی پیشکش کا الزام لگایا۔

میں نے الزامات پر عمران خان کو نوٹس بھجوایا لیکن آج تک کوئی جواب نہ آیا۔عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے پاناما پیپرز پر انہیں دس ارب کی پیشکش کی تھی۔۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب او ر پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب نے میرے گرفتاری کے آرڈرز 6 جولائی اور 13 جولائی کے درمیان دے دئیے تھے ،اس وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف بھی جیل کی ہوا کھائے گا ، انہوں نے یہ بات ایسے تو نہیں کی گئی تھی۔

بعد میں نہ جانے کیا ہوا کہ میری گرفتاری موخر ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اب جب ضمنی الیشکن کا موقع آیا تو اس موخر فیصلے پر عملدرآمد کیا تاکہ ضمنی انتخاب پر اس کا سایہ پڑا اور پھر اسی طرح کے نتائج حاصل کریں جیسے عام انتخابات میں کیے تھے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ وہ سیٹیں جو عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جھولی میں گریں ، وہی سیٹیں ضمنی انتخاب میں ان کے ہاتھوں سے نکل گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں