حکومت نے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کے ذریعے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی،

آپریشن کی بدنامی کے لئے سوشل میڈیا پر جھوٹے ویڈیو کلپس پھیلائے جا رہے ہیں، عوام ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:31

حکومت نے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کے ذریعے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کے ذریعے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی ہے، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی بدنامی کے لئے سوشل میڈیا پر جھوٹے ویڈیو کلپس پھیلائے جا رہے ہیں، عوام ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد کسی غریب، محنت کشن، مزدور کو نقصان پہنچانا نہیں، حکومت نے صرف قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انسداد تجاوزات آپریشن کی بدنامی کے لئے جھوٹے ویڈیو کلپس پھیلائے جا رہے ہیں، عوام ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں