سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو نا اہل قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اکتوبر 2018 16:11

سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو نا اہل قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو نا اہل قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو نا اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن سینیٹرز کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ واضح رہے کہ سعدیہ عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ ہیں۔ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر ، دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ یاد رہےکہ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کے علاوہ گورنر پنجاب چودھری سرور، کہدہ بابر اور نزہت صادق کی دوہری شہریت کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں