آئی ایم ایف سی12 ارب ڈالر قرضے پر حتمی فیصلہ مذاکرات کے بعد ہوگا،

ہری پور میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قائد حزب اختلاف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے مثال قائم کی ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:54

آئی ایم ایف سی12 ارب ڈالر قرضے پر حتمی فیصلہ مذاکرات کے بعد ہوگا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سی12 ارب ڈالر قرضے پر مذاکرات جاری ہیں‘ ہری پور میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے‘ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 12 ارب ڈالر کے قرضے پر حتمی فیصلہ مذاکرات کے بعد ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں گرفتار شدہ کسی بھی سیاسی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے مثال قائم کی ہے۔ ماضی میں اپوزیشن کو حقوق حاصل نہیں تھے اور اس طرح کی کوئی مثال موجود نہیں تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہری پور میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں