آئی ایم ایف سے اس قرضے کے بعد پاکستان کو قرض کی ضرورت نہیں پڑے گی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اکتوبر 2018 17:12

آئی ایم ایف سے اس قرضے کے بعد پاکستان کو قرض کی ضرورت نہیں پڑے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملکی میعشت بیت جلد مضبوط ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان تیزی سے ترقی بھی کرے گا ، خوشحالی بھی آئے گی ، روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا۔

انہوں نے حکومت کے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے میعشت سے متعلق جتنے بھی اہداف ہیں، اس میں سے سب سے چیلنجنگ ہدف یہی ہے کہ ہماری حکومت نے غریب عوام کے لیے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے ہیں۔ لیکن اس کو کرنا کس طریقے سے ہے؟ اس منصوبے میں بجٹ کی سپورٹ کی ضرورت ضرور ہو گی لیکن اس منصوبے کا مکمل دار ومدار بجٹ پر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ بینکنگ کا نظام دیکھیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ بنک کاروبار، انڈسٹری، صنعت اور زراعت کو پیسہ دیتے تھے، پچھلے دس سال سے جب سے یہ حکومت کے نظام میں کمزوری آئیاور ہمارے بجٹ کے خسارے اتنے بڑے ہو گئےکہ سارا پیسہ حکومت لے جاتی رہی۔ اس وقت جو بینکنگ سسٹم ہے وہ بجائے کہ کاروبار کو فنانس کرے وہ حکومت کے اخراجات برداشت کر رہا ہے۔ اسی لیے ابھی جو ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں وہ اسی لیے کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے بجٹ کے خسارے میں اور بیرونی قرضوں میں کمی لائیں۔

جب یہ بوجھ کم ہو گا تو وہ جو بینکنگ سسٹم ہے جس میں سینکڑوں ارب روپے قرضوں پر دینے کی صلاحیت ہے،اس کے تحت ہاؤسنگ سیکٹر کو پروموٹ کرنے کے لیے ہمیں ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ حکومت نے پالیسیز لانی ہیں قانون میں ترامیم کرنی ہے اور ایک انفرا اسٹرکچر بنانا ہے ، جس کے بعد اس پراجیکٹ کے لیے سرمایہ کاری پرائیویٹ سیکٹر سے آئے گی ، اس پراجیکٹ کو فنانس کرنے کی ہمارے بینکنگ سسٹم میں صلاحیت موجود ہے بشرطیکہ وہ سارا پیسہ حکومت اپنے قرضوں میں نہ لے جائے اور اسی لیے بجٹ کے خسارے میں کمی کی اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں