ہم نے ماضی کے تجربات سے کچھ نہیں سیکھا، اپنے بچوں کو یہ تاریخ بھی پڑھانی چاہیے کہ ہمارا ملک کیوں دولخت ہوا،
کس نے توڑا ، کس نے لوٹا ، مگر ہم ایسا اس لئے نہیں کرتے کیونکہ ہم سب کسی نہ کسی طرح اس حمام میں ننگے ہیں،گزشتہ ادوار میں نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے والے پھر ایوانوں میں بیٹھے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
بدھ 17 اکتوبر 2018 18:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد جب حکومت بنتی ہے اور اپوزیشن وجود میں آتی ہے تو ہم سب کچھ بھول کر نئے نئے تجربات شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے مگر دیکھنا یہ ہوگا کہ احتساب کا دائرہ کاں تک ہوگا۔
یہ بھی طے کرنا ہوگا کہ احتساب صرف مالی کرپشن کرنے والوں کا ہوگا یا آئین توڑنے والوں اور بے گناہوں کا قتل عام کرنے والوں کا بھی ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنے رویے بدلنے ہوں گے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ احتساب صرف سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے بطور دبائو استعمال تو نہیں کیا جارہا۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے ساتھ ساتھ ہم نے ملک کو بدلے میں کیا کیا نقصانات دیئے۔ ہمیں اپنے بچوں کو یہ تاریخ بھی پڑھانی چاہیے کہ ہماراملک کیوں دولخت ہوا، کس نے توڑا ، کس نے لوٹا مگر ہم ایسا اس لئے نہیں کرتے کیونکہ ہم سب کسی نہ کسی طرح اس حمام میں ننگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بنائے جانے والے نیب قوانین کے تحت پلی بارگین کے ذریعے لوگوں کے ساتھ لین دین کیا گیا۔ وہی لوگ پھر سینٹ اور اسمبلیوں میں منتخب ہوکر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف ایوان کی توجہ دلائی کہ گوادر میں گزشتہ کچھ دنوں سے ماہی گیر سراپا احتجاج ہیں۔ ان کے مطالبات کا نوٹس لیا جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر