شہباز شریف کا بلاول بھٹو زر داری اور خورشید شاہ مصافحہ ،ْ ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:18

شہباز شریف کا بلاول بھٹو زر داری اور خورشید شاہ مصافحہ ،ْ ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ،ْ سید خورشید شاہ اور مولانا سعد محمود سمیت کئی اراکین سے مصافحہ کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان میں آمد پر اپوزیشن اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ‘ مولانا اسعد محمود سمیت دیگر سے مصافحہ کیا اور خیریت بھی دریافت کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے بھی شبہاز شریف سے خیریت دریافت کی ۔

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ نمبر پانچ سے داخل ہوئے جبکہ اجلاس شروع ہونے سے قبل انہیں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پہنچایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں