ہم نے کبھی تاریخ سے نہیں سیکھا ،سردار اختر جان مینگل

احتساب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،جمہوریت کے خلاف ہونیوالے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا،قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:36

ہم نے کبھی تاریخ سے نہیں سیکھا ،سردار اختر جان مینگل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چا ہئے ہم نے کبھی تاریخ سے نہیں سیکھا احتساب کیا ہے ،صرف ارکان پارلیمان اور بیورو کریٹس تک ہے کیا اس ایوان سے باہر کسی کا احتساب نہیں ہو سکتا احتساب کو سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جا تا رہاان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ احتساب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے مقاصد کے حصول کے لئے لوٹا کریسی کو فروغ دیا جا تا رہا ہم جمہوری لوگ ہے جمہوری سوچ پر یقین رکھے ہیں جمہوریت کے خلاف ہونیوالے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں احتساب کے عمل یکساں نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کے حالات میں بہتری نہیں آئے گی اگر انتقام کے نام پر احتساب کیا جاتا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عوام کیساتھ دھوکہ ہے اور اس پر عوام کو ورغلایا نہیں جا سکتا بلوچستان نیشنل پارٹی شروع دن سے یہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ احتسابی عمل سب کیساتھ ہونا چا ہئے انتقام کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے ماضی میں بھی ہمارے اکابرین کو دھونس دھمکیوں کے ذریعے جمہوری نظام سے دورر کھنے کی کوشش کی گئی مگر ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کر تے ہوئے تمام تر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی احتسابی عمل پر اس وقت یقین رکھتی ہے جب سیاستدانوں کے علاوہ باقی تمام اداروں میں شامل لو گوں کا بھی احتساب ہو نی چا ہئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے کبھی تاریخ سے سب نہیں سیکھا احتساب کیا صرف ارکان پارلیمان اور بیورو کریٹس تک ہے کیا اس ایوان سے باہر کسی کا احتساب نہیں ہو سکتا احتساب کو سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جا تا رہا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں