سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سربراہی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کا اجلاس
قومی ایئر لائن کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار ، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ٹیلی فون کی سہولت نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے اس سلسلے میں موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ٹکٹوں کی بکنگ میں سافٹ ویئر کی تبدیلی کے باعث درپیش مسائل کا بھی سخت سے نوٹس لیا
بدھ 17 اکتوبر 2018 21:44
(جاری ہے)
کمیٹی نے کہا کہ حال ہی میں پی آئی اے سے متعلق بعض معاملات کو خبروں میں اچھالا گیا اور پی آئی اے کے ملازمین کے اوپر اسمگلنگ ، منی لانڈرنگ اور غیر اخلاقی پارٹیز کے الزامات لگائے گئے ۔
پی آئی اے حکام نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور بتایا کہ پی آئی اے نے اس سلسلے میں تحقیقات کیں ہیں ۔ کمیٹی نے سیکرٹری سول ایوی ایشن کو ہدایات دیں کہ ان معاملات کی تفصیلی انکوائری کے احکامات جاری کیے جائیںاور کہا کہ اس کی رپورٹ جلد ازجلد کمیٹی کو پیش کی جائے ۔کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے میں رشتہ داروں کی بھرتی کے حوالے سے ریکارڈ بھی کمیٹی میں پیش کیا اور کہا کہ میری سفارش پر کوئی ملازم بھرتی نہیں ہوا اور پی آئی اے کی رپورٹ بھی اس کی تصدیق کرتی ہے ۔ پی آئی اے کے خسارے کے حوالے سے سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایا کہ ادارے کو آپریشنل کاسٹ کی مد میں ماہانہ 2 ارب روپے کا خسارہ ہو رہا ہے ۔ پی آئی اے کی13 ہزار سے زائد مستقل ملازمین کام کر رہے ہیںجبکہ کنٹریکٹ ملازمین اس کے علاوہ ہیں۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے مزید کہا کہ ٹکٹوںکی بکنگ میں مشکلات سافٹ ویئر کی تبدیلی کی وجہ سے آئی ہے تاہم اس مسئلے پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھی اٹھایا اور ہدایا ت دیںکہ گروپ فائیو تک کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں ۔سینیٹر شیری رحمان ،سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر نے ٹکٹوں کے حصول میں درپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالنے پر زور دیا ۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز شیری رحمان ، فدا محمد خان ، حاصل خان بزنجو، حاجی مومن خان آفریدی ، سعدیہ عباسی ، ثمینہ سعید ، نگہت مرزا اور گیان چند کے علاوہ وزارت اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا
قومی اسمبلی وجود میں آنے کے 2 ماہ بعد بھی قائمہ کمیٹیاں نہیں بن سکیں
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کو مہاجرین اور راہا پروگرام کے حوالے سے بریفنگ
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
نان، روٹی کی قیمت کے سرکاری نرخ نامے کے خلاف نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی ملاقات
پاکستان میں اسلامی کیپٹل مارکیٹوں کا فروغ ایس ای سی پی کی ترجیح ہے، کمشنر ایس ای سی پی
عدت نکاح کیس کی سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں 8 مئی تک توسیع
فواد چودھری کے خلاف مقدمات کی درست فہرست پیش نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو توہین عدالت ..
قومی اسمبلی میں ٹیکس لا ء ترمیمی بل 2024ء پیش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب