احتساب عدالت، اسحاق ڈار کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:05

احتساب عدالت، اسحاق ڈار کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے ملزم سعید احمد کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر جرح کریں ۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔ سماعت کے دوران شریک ملزم سعید احمد کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ آپ آئندہ سماعت پر جرح کریں، آج جاسکتے ہیں۔ عدالت نے سعید احمد کے وکیل اورنیب پراسیکیوٹر عمران شفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گواہ کے ساتھ بدتمیزی نہ کریں جس پر وکیل حشمت حبیب نے کہاگواہ سے سوال پوچھنا میرا حق ہے آپ مداخلت بند کریں دونوں وکلاء کے آپے سے باہر ہونے پر عدالت نے مداخلت کرتے ہو ئے کہایہ آپ لوگ کیا کررہے ہیں ایسے حالات میں آپ کا کیس نہیں سن سکتاجس پر حشمت حبیب عدالت سے روانہ ہوگئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں