وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، صدر مملکت عارف علوی

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:11

وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، صدر مملکت عارف علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی انشورنس محتسب پر زور دیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وہ وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب کا لوگوں کو انصاف کی فراہمی میںانتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے اس امر کی ضرورت کو اجاگر کیا کہ صارف کو کلیم مسترد ہونے پر اپیل سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں