خواجہ آصف اپنے ہی لیڈر شہباز شریف کی لمبی تقریر سے اکتا گئے

شہباز شریف کی تقریر کے دوران انہی کے پاس بیٹھ کرتھکاوٹ بھرے تاثرات کا اظہار کرتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 21:36

خواجہ آصف اپنے ہی لیڈر شہباز شریف کی لمبی تقریر سے اکتا گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر سے اکتا گئے۔تقریر کے دوران عجیب عجیب تاثرات سے اپنی اکتاہٹ کا اظہار کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا۔اس اجلاس میں نیب کی زیراحراست موجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ نیب او ر پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ہاتھ ہے۔کہ چئیرمین نیب نے میرے گرفتاری کے آرڈرز 6 جولائی اور 13 جولائی کے درمیان دے دئیے تھے ،اس وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف بھی جیل کی ہوا کھائے گا ، انہوں نے یہ بات ایسے تو نہیں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بعد میں نہ جانے کیا ہوا کہ میری گرفتاری موخر ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اب جب ضمنی الیشکن کا موقع آیا تو اس موخر فیصلے پر عملدرآمد کیا تاکہ ضمنی انتخاب پر اس کا سایہ پڑا اور پھر اسی طرح کے نتائج حاصل کریں جیسے عام انتخابات میں کیے تھے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ وہ سیٹیں جو عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جھولی میں گریں ، وہی سیٹیں ضمنی انتخاب میں ان کے ہاتھوں سے نکل گئیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بتایا جائے یہ 50 لوگ کون ہیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ جیل جائیں گے؟۔اور بتائیں کے 50 افراد میں سے آپ کی چھتری کے نیچے کون کون ہے؟۔لیکن نئی بات یہ ہے کہ کہا گیا کہ 50لوگ بھی جیل چلے جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ تاریخ کا جبر ہے یا تاریخ رقم کی جا رہی ہے ، اگر میری معلومات غلط نہیں تو یہ پہلا موقع ہے کہ ایک منتخب رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کو بغیر کسی چارج کے بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا۔

میں یہاں پر جو مقدمہ ہے، اس کے میرٹ پر بات نہیں کروں گا ، کیونکہ وہ فورم احتساب عدالت ہے لیکن احتساب کی جو چیرہ دستیاں اور پی ٹی آئی اور نیب کا جو گٹھ جوڑ ہے اس پر بات ضرور کروں گا ۔اس کے علاوہ میاں شہباز شریف نے لمبی چوڑی تقریر کی جس نے خواجہ آصف کو بیزار کردیا۔خواجہ آصف اس موقع پر عجیب عجیب تاثرات کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی تقریر سنی۔کبھی وہ منہ کے نیچے ہاتھ رکھے لیتے اور کبھی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر اپنی تھکاوٹ کا اظہار کیا۔تاہم میاں شہباز شریف نے اپنا خطاب جاری کیا۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں