ہوسکتا ہے پاکستانی حکومت کو قرضہ لینے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کے پاس نہ جانا پڑے ،ْعمران خان

امید ہے نئی پالیسیوں کی بدولت حکومت بہت جلد مسائل پر قابو پالے گی ،ْمیڈیا کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں پیشہ وارانہ ذمہ داری اور اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،ْپاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز اور پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:55

ہوسکتا ہے پاکستانی حکومت کو قرضہ لینے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کے پاس نہ جانا پڑے ،ْعمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہوسکتا ہے پاکستانی حکومت کو قرضہ لینے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا پڑے ،ْامید ہے نئی پالیسیوں کی بدولت حکومت بہت جلد مسائل پر قابو پالے گی ،ْمیڈیا کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں پیشہ وارانہ ذمہ داری اور اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

بدھ کو اسلام آباد میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز اور پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپوزیشن کی تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔اخباری صنعت سے وابستہ افراد سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے امید ظاہر کی کہ نئی پالیسیوں کی بدولت حکومت بہت جلد مسائل پر قابو پالے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم،صحت اورسماجی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مسائل کے حل کیلئے دوست ممالک سے رابطوں میں ہیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں پیشہ وارانہ ذمہ داری اور اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔عمران خان نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے اور اخباری صنعت کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت اور ثقافت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیوں کہ چاہتے ہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں