نیب حکام نے لاہور روانگی سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے اندر سے ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپنی تحویل میں لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:57

نیب حکام نے لاہور روانگی سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے اندر سے ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپنی تحویل میں لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) نیب حکام نے لاہور روانگی سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے اندر سے ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپنی تحویل میںلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس سے واپسی پر اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو اسی بلٹ پروف لینڈ کروزر میں اسلام آباد ائیرپورٹ لے جایا گیا ، شہبازشریف کو سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا اورنیب کے موٹر کیڈ میں جیمرز والی گاڑیاں بھی شامل تھیں ۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے ،انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لایا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں