اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب نے مجھے اطلاع دی ،ْ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ،ْ سپیکر کا انٹرویو

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:57

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب نے مجھے اطلاع دی ،ْ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب نے مجھے اطلاع دی ۔اسد قیصر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں انہیں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مشورہ دیا تو انہوں نے کہا کہ آپ قانون کے مطابق کام کریں انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے میں نے ایاز صادق اور خورشید شاہ سے بھی مشور ہ کیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میری ذمہ داری بنتی ہے کہ ایوان کو قانون کے مطابق چلائوں ، جب میں قومی اسمبلی میں بیٹھ جاتا ہوں تو یہ بھول جاتا ہوں کہ میں کسی پارٹی کا نمائندہ ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں