ڈیمز وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں اور پاکستان کو آبی سکیورٹی امور سے نمٹنا ہے ،ْوزیر دفاع پرویز خٹک

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:57

ڈیمز وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں اور پاکستان کو آبی سکیورٹی امور سے نمٹنا ہے ،ْوزیر دفاع پرویز خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ڈیمز وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں اور پاکستان کو آبی سکیورٹی امور سے نمٹنا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ہیڈ سٹارسکول اسلام آباد کے طلباء و طالبات کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیمز فنڈ کے لئے 60ہزار روپے کا چیک وزیر دفاع پرویز خٹک کے حوالے کیا ۔انہوں نے طلباء و طالبات کے جذبے کو سراہا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ایسے ہی اپنا کردار ادا کرتے رہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں