موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر کے خلاف نیب کیس کرنے جارہا ہے

نجی ٹی وی کے اینکر کے انکشاف پر وفاقی وزیراطلاعات بوکھلا گئے، اینکر کی اطلاعات کو غلط قرار دےدیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 22:54

موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر کے خلاف نیب کیس کرنے جارہا ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :نجی ٹی وی کی اینکر سعدیہ افضال نے فواد چوہدری کے سامنے انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر کے خلاف نیب میں کیس کھلنے جارہا ہے جس پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بوکھلا گئے اور اینکر کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خبر کی تحقیق کرنے والے کو چینل سے نکال دیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے آتے ہی احتساب کا نعرہ بلند کیا تھا جس کے بعد نیب نے بھی اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

جس پر مخالفین موجودہ حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام لگا رہے ہیں ۔تاہم موجودہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ااگر انکا اپنا بھی کوئی وزیر اس طرح کے کسی دھندے میں ملوث ہوا تو حکومت نیب کی کاروائی میں مزاحمت نہیں کرے گی۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آج نجی ٹی وی پر بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اینکر سعدیہ افضال نے کہا کہ کیا واقعی حکومت کے کسی وزیر کے خلاف اگر ریفرنس آیاتو حکومت مزاحمت نہیں کرے گی ۔

وزیر اطلاعات کی یقین دہانی کے بعد سعدیہ افضال نے کہا کہ چلیں پھر میں آپکو بتاتی چلوں کہ موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر کے خلاف نیب کیس کھولنے جارہی ہے۔جس پر وفاقی وزیر اطلاعات بوکھلا گئے اور انہوں نے اس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ۔انکا کہنا تھا کہ یہ خبر جھوٹی ہے،آپکے ریسرچر نے آپکو غلط خبردی ہے آپکوچاہیے کہ اسکو نوکری سے فارغ کردیں ۔

جس پر سعدیہ افضال نے کہا کہ یہ خبر میری ہے اور میرے ذرائع نے مجھے یہ بتایا ہے۔اس پر فوا دچوہدری بولے کہ آپ کے ذرائع نے آپکو غلط خبر دی ہے ۔ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔بابر اعوان کے خلاف انکوائری ہورہی تھی اور وہ اب مستعفی ہوچکے ہیں۔اس پر سعدیہ افضال نے اپنی بات کو دہرایا کہ ایسا ہونے جارہا ہے کہ جس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب ایسا ہوگا تو دیکھی جائے گی ۔اول تو ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں،تاہم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی باڈی لینگویج کافی بوکھلائی ہوئی تھی اور وہ بار بار اس خبر کی تردید بھی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں