کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:25

کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نوید ملک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، شادی بیاہ پر ملاقات ہوجاتی ہے ، شریف برادران کے ساتھ بھی نوید ملک کے معاشرتی روابط ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نیپرا کے ٹیرف میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا امریکی اخبار میں ابراج گروپ کی جانب سے کے الیکٹرک خریدنے کیلئے نوازشریف اورشہبازشریف کی مدد کیلئے ایک کاروباری شخصیت نوید ملک کو 20ملین ڈالرز کی آفر کے دعوے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2016میں ابراج گروپ نے رابطہ کیا کہ شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ڈیل چل رہی ہے،نواز شریف کے سامنے اجلاس ہوئے لیکن انہوں نے اس ڈیل کیلئے کوئی دباو نہیں ڈالا اور نہ ہی شہبازشریف نے مجھے اس حوالے سے کبھی کچھ کہا تھا نوید ملک نے بھی میرے ساتھ ڈیل کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی میرا نوید ملک کے ساتھ کوئی باقاعدہ رابطہ نہیںہے، صر ف شادی بیا ہ کے موقع پر ملاقات ہوجاتی ہے ، شریف برادران کے ساتھ بھی نوید ملک کے معاشرتی روابط ہیں۔

(جاری ہے)

جو بات کی گئی ہے وہ ہوئی ہی نہیں کیونکہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں