سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:25

سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) معروف قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے ، ترک شہریت کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد دوبارہ رکن پارلیمنٹ بننے کے لئے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر سینیٹ سے تاحیات نا اہل نہیں ہوئے ،انہوں نے جب الیکشن لڑا تھا تو کہا تھا کہ ہم نے دوہری شہریت ترک کردی ہے لیکن سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیاتھا جس پر اب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تشریح کردی ہے کہ جب تک ترک وطن کا سرٹیفکیٹ نہ پیش کیا جائے اس وقت تک شہریت ترک نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون بہت ہی غلط ہے ایک طرف توہم اوور سیز پاکستانیوں سے ہر معاملے میں مدد طلب کرتے ہیں لیکن جب پارلیمنٹ کا رکن بننے کی بات ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ آپ رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے کیونکہ آپ کی وفاداری مشکو ک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پارلیمنٹ ہی اس قانون میں ترمیم کرسکتی ہے لیکن اس فیصلے کے باوجود سعدیہ عباسی اورہار ون اختر ترک شہریت کا سر ٹیفکیٹ ملنے کے بعد دوبارہ رکن پارلیمنٹ بننے کیلئے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں