غربت کے خاتمے کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نئے عزم کی ضرورت ہے، عالمی صورتحال 2030ء کے ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سازگار نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جن ترجیحات کا تعین کیا ہے وہ 2030ء کے عالمی ایجنڈے کے حصول کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی سے خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے غربت کے خاتمے کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نئے عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی صورتحال 2030ء کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ کمیٹی اقتصادی اور مالیاتی امور کو دیکھتی ہے۔ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی شراکتداری میں دراڑیں آرہی ہیں، بین الاقوامی مالیاتی وسائل تک رسائی محدود ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیاسی عزم میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے عالمی ایجنڈے سے اب بھی بہت دور ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف اور سماجی و اقتصادی ترقی کے دیگر اہداف کے حصول کیلئے زیادہ جوش وجذبے اور سیاسی عزم کامظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جن ترجیحات کا تعین کیا ہے وہ 2030ء کے عالمی ایجنڈے کے حصول کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ حکومت پاکستان معیشت کے احیائے نو، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، رہائشی سہولیات، ادارہ جاتی اصلاحات اور سیاحت و تعلیم تک رسائی جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی پرکام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے عنصر میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو عالمی درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ متاثر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں