سپریم کورٹ نے تھرکول پاور منصوبے کی تحقیقات نیب کے سپرد کردیں‘آڈیٹر جنرل کو فرانزک آڈٹ کا حکم
ڈاکٹر ثمر مبارک کے دعوﺅں کے مطابق مفت یا سستی بجلی تو نہیں ملی مگر 4 ارب روپے کا نقصان کردیا گیا، چیف جسٹس کے ریمارکس
میاں محمد ندیم جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:59
(جاری ہے)
اس پر نیب پراسیکیوٹر اصغر حیدر نے رپورٹ پیش کی جس پر عدالتی معاون نے بتایا کہ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ واضح نہیں ہے، 30 سال تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا کہا گیا تھا. جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلی مرتبہ احساس ہوا کہ بلین (ارب) کیا ہوتا ہے، اربوں روپے درخت کے پتوں کی طرح اڑا دیے گئے، اب اکھٹے کر رہے ہیں تو پتہ چل رہا ہے ارب کیا ہوتا ہے، 3 ارب 80 کروڑ روپے تو اس منصوبے پر لگ چکے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے یہ پیسے دینے ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب ثمر مبارک نے دعوے کیے تو کہا گیا کہ مفت بجلی ملے گی، 4 ارب روپے کا نقصان کردیا گیا، اس پر ثمر مبارک نے کہا کہ آسٹریلیا کی ایک کمپنی بھی زیر زمین گیسیفکیشن کر رہی تھی.
چیف جسٹس نے کہا کہ کیسے ناکام منصوبے کے آغاز پر بہت شورکیا گیا؟ کہا گیا کہ بجلی انتہائی سستی ہوجائے گی. اس پر رمیشن کمار نے کہا کہ منصوبہ 2 سال سے بند ہے، ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں دی گئی، جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ ایک ماہر کے مطابق یہ منصوبہ قابل عمل نہیں. دوران سماعت تھرکول گیسیفکیشن سے بجلی بنانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس میں 2 طریقے ہیں، ایک کوئلہ نکال کر بجلی پیدا کی جاتی ہے، دوسرا وہ جو بندرگاہوں پر پلانٹ لگائے ہیں. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہے کہ کہیں ان منصوبوں میں خردبرد تو نہیں ہوئی. اس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پشاور کے انجنیئر نے کہا ہے کہ زیر زمین گیسیفکیشن سے بجلی بنانا ممکن نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت تو بڑا شور مچایا گیا تھا. دوران سماعت عدالتی معاون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جن لوگوں نے ڈاکٹر ثمر مبارک کے منصوبے کی منظوری دی تھی، انہیں بھی دیکھنا چاہیے تھا. اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بعد میں کوئی ذمہ داری نہیں لیتا، پاکستان اور سندھ کا نقصان ہوگیا. عدالت میں سماعت کے دوران عدالتی معاونین سلمان اکرم راجہ اور شہزاد علی نے تجاویز جمع کروائیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کی کیا پوزیشن ہے. جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ اس منصوبے کا سارا پیسہ وفاقی حکومت نے دیا جبکہ زمین سندھ حکومت کی ہے. ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ اس منصوبے میں کوئی ماحولیاتی آلودگی نہیں اور وکیل اس منصوبے کے بارے میں نہیں بتا سکتے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مجھے پتا تھا کہ آپ یہی کہیں گے. بعد ازاں عدالت نے معاملے کی تحقیقات نیب کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل 15 دن میں فرانزک آڈٹ کی رپورٹ دیں، ساتھ ہی عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ منصوبے سے متعلق اشیا قبضے میں لینے کا حکم دے دیا.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ تربیتی کورس (سی پی ڈی) اور ایک روزہ ..
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد
پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے خالص منافع میں 9 ماہ کے دوران 2 فیصد کمی
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
البرکہ بینک کے وفد کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس کا دورہ
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس ..
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
قومی اسمبلی،(ن)لیگ کو 13، پی پی و سنی اتحاد کو 8کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم