وزارت داخلہ نے نوازشریف اور مریم نواز کا نا م ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نیب سے رائے مانگ لی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:19

وزارت داخلہ نے نوازشریف اور مریم نواز کا نا م ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نیب سے رائے مانگ لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی ،ْ وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں