افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتے ،ْ پاکستان

پاکستان کسی سے خوفزدہ نہیں ،ْ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ،ْ اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے ،ْچہلم امام حسین کے موقع پرویزوں سے متعلق ایران اورعراق سے رابطے میں ہیںامید ہے ،ْویزوں کا مسئلہ حل ہوجائیگا ،ْ مقبوضہ کشمیر میں کیمیابی ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں ،ْ تحقیقات ہونی چاہئیں ،ْترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:05

افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتے ،ْ پاکستان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا ،ْپاکستان کسی سے خوفزدہ نہیں ،ْ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ،ْ اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے ،ْچہلم امام حسین کے موقع پرویزوں سے متعلق ایران اورعراق سے رابطے میں ہیںامید ہے ،ْویزوں کا مسئلہ حل ہوجائیگا ،ْ مقبوضہ کشمیر میں کیمیابی ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں ،ْ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ واربریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کسی سے خوفزدہ نہیں ہے ،ْپاکستان کا موقف دیرینہ ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، امریکا اورافغانستان اس موقف کوسمجھ رہے ہیں، افغانستان میں مفاہمت کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا، اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے، چاہتے ہیں کہ معاملات ٹھیک ہونے تک اتحادی افواج موجود رہیں، پہلے بھی معاملات ٹھیک ہونے سے پہلے فوجوں کے انخلا سے پاکستان کومسائل بھگتنے پڑے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،ْ پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹرمنان وانی سمیت 7 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ،ْ آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی نے منان وانی کی شہادت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج پر پابندی لگائی، حالیہ بھارتی مظالم انسانی حقوق کے چیمپئنز کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔

دفترخارجہ نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقع پرویزوں سے متعلق ایران اورعراق سے رابطے میں ہیں، امید ہے ویزوں کا مسئلہ حل ہوجائیگا تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویزوں کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اوروزیر خارجہ نے کانفرنس میں علاقائی روابط اورسی پیک پرروشنی ڈالی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں معصوم بچی زینب کے قاتل کو پھانسی دی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ آصفہ کو آبروریزی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا بھارت میں اعلیٰ حلقوں کے بیانات کے باوجود آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ سعودی صحافی سے متعلق بیان پہلے جاری کر چکے ہیں ،ْ سعودی عرب کے ساتھ بہت سے امور پر بات ہو رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن بند کرنے کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن رابطے میں ہے اور معاملہ بھارتی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں