ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ میاں جہانگیر اقبال وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ میاں جہانگیر اقبال کو وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے آفیسر میاں جہانگیر اقبال کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے سائبر ونگ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے تبدیل کر کے وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں