وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی بورڈ گاوِی کے ممبر منتخب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:42

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی بورڈ گاوِی کے ممبر منتخب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی بورڈ گاوِی کے ممبر منتخب ہو گئے ۔جمعرات کو ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز سوڈان کے شہر خرطوم میں منعقدہ 65 ویں علاقائی کانفرنس میں الیکشن کے بعد وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی بورڈ گاوِی بور ڈ کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی بورڈ کا ممبر منتخب ہونا ملک کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ صحت عامہ کے حوالے سے پاکستان کے کردار کا اعلی سطح پر اعتراف ہے ۔ گاوِی بورڈ عالمی سطح پر حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے پالیسی سازی کا اعلی ترین فورم ہے۔ اس بورڈ میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا انتخاب ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اس انتخاب سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہو گا اور موثر طریقے سے صحت عامہ کے حوالے سے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر سکے گا۔ مزید برآن پاکستان کو گاوِی کی قیمتوں کا تعین اور مارکیٹنگ کمیٹی کا بھی ممبر منتخب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں