وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:44

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سوڈان کے شہر خرطوم میں منعقدہ 65 ویں علاقائی کانفرنس میں الیکشن کے بعد وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی بورڈ گاوِی بور ڈ کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی بورڈ کا ممبر منتخب ہونا ملک کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ صحت عامہ کے حوالے سے پاکستان کے کردار کا اعلی سطح پر اعتراف ہے ۔

گاوِی بورڈ عالمی سطح پر حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے پالیسی سازی کا اعلی ترین فورم ہے۔ اس بورڈ میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا انتخاب ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اس انتخاب سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہو گا اور موثر طریقے سے صحت عامہ کے حوالے سے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر سکے گا۔ مزید برآن پاکستان کو گاوِی کی قیمتوں کا تعین اور مارکیٹنگ کمیٹی کا بھی ممبر منتخب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں