جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں سزایافتہ شعیب شیخ کی سزا معطلی کے لئے دائر اپیل پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:10

جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں سزایافتہ شعیب شیخ کی سزا معطلی کے لئے دائر اپیل پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں سزایافتہ شعیب شیخ کی سزا معطلی کے لئے دائر اپیل پر ایف آئی اے اور وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

شعیب شیخ کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ ہونے تک سزا معطل کی جائے ۔

عدالت نے اس سلسلے میں ایف آئی اے اور وفاق کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے اور وفاق کو سنے بغیر سزا معطل نہیں کی جا سکتی ۔ عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں