معروف صحافی روف کلاسرا کا جہانگیر ترین کی کرپشن بے نقاب کرنے کااعلان

جہانگیر ترین کے فراڈز پر تو ناول نما کتاب لکھ رہا ہوں۔پہلا ایڈیشن دس ہزار چھپے گا تاکہ ترین فورا مارکیٹ سے اٹھوالے،روف کلاسرا کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:22

معروف صحافی روف کلاسرا کا جہانگیر ترین کی کرپشن بے نقاب کرنے کااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) : معروف صحافی روف کلاسرا نے کتاب لکھ کر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی کرپشن بے نقاب کرنے کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے سیاسی کردار کو ایک مرکزی اہمیت حاصل ہے۔جہانگیر ترین کے لیے پارلیمانی سیاست کے دروازے اس وقت بند ہوئے جب وہ مخالفین کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن کے نتیجے میں آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت نااہل ہو گئے تاہم اس کے باوجود انہوں نے پارٹی کے لیے سیاسی خدمات جاری رکھیں۔

نااہلی کے باوجود پارٹی میں انکے اثر و رسوخ کی وجہ سے انکے شاہ محمو د قریشی سے بھی اختلافات ہوئے اور وہ لندن چلے گئے تاہم الیکشن سے پہلے وہ پھر پاکستان کی سیاست میں داخل ہوئے اور اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کے بعد جب تحریک انصاف کی عددی اکثریت ثابت ہو گئی ،تب سے لے کر تحریک انصاف کی حکومت بننے تک انکا کردار خاصا اہم رہا بالخصوص جس طرح انہوں نے آزاد امیدواران کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت پر آمادہ کر کے حکومت بنانے میں کردار ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

کچھ عرصہ پہلے وہ ایک بار پھر حکومت کے قیام کے بعد منظر عام سے غائب ہوئے تاہم اب انکی واپسی ہو چکی ہے۔وہ ایسے حالات میں واپس آئے ہیں جب حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور سابقہ حکمران بری طرح بے نقاب ہو رہے ہیں۔تاہم ایسے حالات میں معروف صحافی روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے فراڈز پر کتاب لکھ رہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے فراڈز پر تو ناول نما کتاب لکھ رہا ہوں۔پہلا ایڈیشن دس ہزار چھپے گا تاکہ ترین فورا مارکیٹ سے اٹھوا لےاور کچھ بھلا میرے پبلشرز کا بھی ہو۔عوام کی لوٹی گئی دولت پر کچھ حق پبلشر کا بھی ہے یا تبدیلی سب کچھ کھا جائے گی؟اج کل ترین پر سینکڑوں دستاویزات پڑھ رہا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں