وال سٹریٹ جنرل کی کے الیکٹرک معاہدے میں نواز شریف کمپنی کو 20ملین ڈالر دینے کی خبر کوئی بڑی بات نہیں،

یہ تو شریف برداران کے کارناموں کا معمول ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:09

وال سٹریٹ جنرل کی کے الیکٹرک معاہدے میں نواز شریف کمپنی کو 20ملین ڈالر دینے کی خبر کوئی بڑی بات نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وال سٹریٹ جنرل کی کے الیکٹرک معاہدے میں نواز شریف کمپنی کو 20ملین ڈالر دینے کی خبر کوئی بڑی بات نہیں بلکہ یہ تو شریف برداران کے کارناموں کا معمول ہے ،شریف برادران کی کرپشن کے اتنے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ عوام کے گنتی کے لئے زیرو ہی ختم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ کے الیکٹرک معاہدے میں 20ملین ڈالر کی ادائیگی کوئی بڑی خبر نہیں ہے ،شریف برادران نے اتنی کرپشن کی ہے کہ یہ چیزیں اب معمولی لگنا شروع ہوگئی ہیں ،اب پتہ نہیں کہ کے الیکٹرک معاہدے میں نواز شریف کمپنی کو 20ملین ڈالر خیرات میں دیئے ہیں یا کس کام کے لئے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی کرپشن کے بارے میں اب خبریں ایک معمول بن چکی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں