وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ،ْمتحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:34

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ،ْمتحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 22 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر سے شیڈول ملاقات میں عرب امارات کے وفد سے ادھار تیل لینے پر مذاکرات ہونے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جمعہ کے روز قطری وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہے جس کے باعث عرب امارات کے وفد نے دورہ ملتوی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں